لندن/24جولائی (ایجنسی) عالمی کپ کے خطاب کے انتہائی قریب پہنچ کر بھی متالی راج کی ٹیم خطاب سے دور رہ گئی. انگلینڈ نے سنسنی سے بھرے فائنل میں ہندوستان کو 9 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا.
دوسری طرف، دوسری بار فائنل میں پہنچی ہندوستانی ٹیم کو ایک بار پھر رنر اپ رہنے اکتفا کرنا پڑا. میچ میں ایک وقت ہندوستانی ٹیم مضبوطی سے جیت کی طرف بڑھ رہی تھی، لیکن آخری
لمحات کی وکٹ ٹیم پر بھاری پڑی. میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم نے نیتالی شور 51 اور سارہ ٹیلر کے 45 رن کی مدد سے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 228 رن کا اسکور بنایا. جواب میں ہدف کا تعاقب ہندوستانی ٹیم نے مضبوطی کے ساتھ کیا. پونم راوت (86) اور ہرمن پریت (51) نے نصف سنچری اننگز کھیلی. ایک وقت ٹیم کا اسکور تین وکٹ پر 191 رنز تھا، لیکن اس کے بعد وکٹوں کے گرنے کا دور شروع ہو گیا اور ٹیم 219 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی.