نئی دہلی ، 22 فروری (یواین آئی ) ہندوستانی خواتین باکسروں نے مونٹی نیگرو کے بوڈوا میں منعقدہ 30 ویں ایڈریٹک پرل باکسنگ ٹورنامنٹ کے آخری روز ایک شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے یقینی کئے ۔
آخری دن کی کامیابی کی وجہ سے ، ہندوستانی
خواتین کی ٹیم نے میڈل ٹیبل میں کل 10 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔
بیبی روزی سانا چانو نے 51 کلوگرام کے زمرے میں اور اروندھتی چودھری نے 69 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ لکی رانا نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔