نئی دہلی ، 24 اگست (یو این آئی) ایشیا کپ کے لیے منتخب کیے گئے 18 ہندوستانی کھلاڑی جمعرات سے بنگلورو میں چھ روزہ کنڈیشنگ کیمپ اشروع کریں گے ، جس میں اگلے تین ماہ کے لیے سخت شیڈول رکھا جائے گا۔
جمعرات کو ای ایس پی این کرک انفو کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے
مطابق کھلاڑیوں نے کیمپ کے لیے الور میں کرناٹک اسٹیسٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے تھری اوول کیمپس پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اس کیمپ کا سب سے بڑا فوکس ہو گا وہیں ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے آخری مراحل تک پہنچنے سے قبل کو آرڈینیشن پر بھی خصوصی طور پر کام کرے گی۔