ممبئی ، یکم جون (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران ایک محدود وقت کے لئے بایو ببل میں رہے گی۔
سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے بعدبایو ببل کی پابندیوں سے باہر نکل جائے گی ، جو آئی سی سی کا ایک بڑاایونٹ
ہے۔
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ جمعرات کو ممبئی سے ساؤتھمپٹن روانہ ہونے والی ٹیم کے ایک ممبر نے منگل کو ایک بیان میں کہا ’’میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچ محفوظ ماحول میں کھیلے جائیں گے ، لیکن بایو بلبل میں نہیں ‘‘، جیسے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین آئندہ ٹیسٹ سیریز ہوگی۔