: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وشاکھاپٹنم، یکم فروری (یو این آئی) روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم حیدرآباد ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں جوابی حملہ کرنے کے لیے تیار ہے ہندوستانی بلے بازوں نے انگلینڈ کے اسپنرز سے نمٹنے کے لیے تیاری کر لی
ہے اور اس کے لیے گزشتہ دنوں ہندوستانی بلے بازوں نے روایتی شاٹس کے ساتھ ساتھ سوئپ شاٹس اور ریورس سویپ شاٹس کھیلنے کی بھرپور پریکٹس کی میزبان ٹیم پہلے ہی وراٹ کوہلی کی کمی محسوس کر رہی ہے اور اب رویندر جڈیجہ اور کے ایل راہل کے بھی باہرہونے سے ان کی بیٹنگ لائن اپ میں بڑا خلا آگیا ہے۔