نئی دہلی، 18 اپریل (ایجنسی)ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے عالمی کپ جیتنے کے لئے کپتان وراٹ کوہلی پر انتہائی انحصار سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کی کارکردگی سے واضح ہے کہ ٹیم کسی ایک کھلاڑی پر منحصر
نہیں رہی ہے۔
شاستری نے کہا کہ ہندستانی ٹیم کو آگے لے جانے کے لیے اکیلے وراٹ پر دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ گزشتہ پانچ برسوں کو دیکھیں تو ٹیم انڈیا نے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور ہمیشہ ٹاپ دو یا تین نمبر پر رہی ہے۔