جوہانسبرگ، 15 اگست (یواین آئی) آئی پی ایل کی تیاریوں میں مصروف ہندوستانی کرکٹروں کو اس مہینے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے مجوزہ جنوبی افریقہ دورے پر جانا ناممکن ہے اور یہ دورہ ایک طرح سے منسوخ ہوگیا ہے جس سے کرکٹ جنوبی افریقہ کی اپنی مالی حالت میں بہتری کی امیدوں کو زبردست دھچکہ
لگا ہے۔
آئی پی ایل کو 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے غیرمعینی مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
آْئی پی ایل کا اب انعقاد 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا جس کے لئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی ) کو ہندوستان سے ہری جھنڈی بھی مل گئی ہے۔