نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی نشانہ بازی کی ٹیم کروشیا کے جاگریب سے ہفتے کی صبح پانچ بجے ٹوکیو پہنچ گئی۔
کھلاڑیوں کے سیمپل ٹیسٹنگ کے لے لیے گئے ہیں اور وہ
ایئر پورٹ پر صبر کے ساتھ اپنے نتیجے کا انتظار کر رہے ہیں۔
ہندوستان کے ریکارڈ 15 نشانہ بازوں نے ٹوکیوکے لیے کوالیفائی کیا ہے اور ملک کو نشانہ بازوں سے میڈل کی سب سے زیادہ امیدیں ہیں۔