چانگون، یکم نومبر (یو این آئی) ہندوستانی نشانے باز ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے مردوں کے 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن میں ایونٹ طلائی تمغہ جیت لیا
ہے۔
ایشوریہ نے جنوبی کوریا کے شہر چانگون میں 15 ویں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں اپنی کامیاب مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے فائنل میں 463.5 اسکور کر کے طلائی تمغہ جیتا۔