کولمبو 17 جولائی (یواین آئی) سلامی بلے باز شکھردھون کی کپتانی میں ہندوستانی کھلاڑی اس سال اکتوبر-نومبرمیں متحدہ عرب امارات اورعمان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے پیش نظر سری لنکا کے خلاف اتوار کو ہونے والے پہلے ون ڈے میں ٹیم انڈیا میں اپنی جگہ پکی کرنے کے مضبوط ارادے سے
اتریں گے۔
ہندوستان کی سینئر ٹیم اس وقت انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
بی سی سی آئی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لئے ہندوستان اے ٹیم کو سابق کپتان اورکوچ راہل دراوڑ کی رہنمائی میں بھیجاہے۔