نئی دہلی/12مارچ(ایجنسی) 23 مارچ سے آئی پی ایل 2019 کا آغاز ہونے والا ہے، ہندوستانی ٹیم کے تقریبا سبھی کھلاڑی الگ الگ ٹیموں سے اس لیگ میں کھیلتے ہیں، اس بار سبھی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور فرینچائز کے سامنے ورک لوڈ کی بھی ایک نیا مسئلہ ہے، آئی پی ایل کے ختم ہوتے ہی سبھی کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ورلڈ کپ بھی کھیلنا ہے ایسے میں کوئی بھی ٹیم مینجمنٹ یہ نہیں چاہے گی کہ
انکے کسی بھی کھلاڑی کو کوئی دقت ہو.
ورلڈڈ کپ ذہن میں رکھتے ہوئے اس بات کاخیال رکھ رہے ہیں کہ آئی پی ایل کے مصروف شیڈول کی وجہ سے انکی فیٹنس میں کوئی پرابلم نہ ہو، آپ کو بتادیں کہ 30 مئی سے ورلڈ کپ کا آغاز ہورہاہے.
ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے کہ ورلڈ کپ کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہندوستان کے تیز گیند باز بھونیشور کمار آئی پی ایل 2019 کے دوسرے ہاف کے بعد ریسٹ پر جاسکتے ہیں.