ٹوکیو ، 5 اگست (یو این آئی) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ٹوکیو اولمپکس میں جرمنی کو شکست دے کر 41 سال بعد اولمپکس کانسہ میڈل جیت کر تمغوں کے قحط کا خاتمہ کردیا سال 1980 کے ماسکو اولمپک
کھیلوں کے بعد یہ ہندوستان کا پہلا اولمپک ہاکی تمغہ ہے۔
ساتھ ہی اولمپکس کی تاریخ میں یہ ہندوستان کا تیسرا ہاکی کانسہ میڈل ہے۔
دیگر دو کانسہ کے تمغے 1968 میکسیکو سٹی اور 1972 میونخ گیمز میں آئے تھے ۔