نئی دہلی، 07 ستمبر (ایجنسی) ہندستان کی میزبانی میں اس سال اڑیسہ کے بھونیشور میں منعقد ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے گھریلو مرد ہاکی ٹیم نئے جوش کے ساتھ نئے لک میں بھی نظر آئے گی جس کی جھلک جمعہ کو پیش کی گئی۔
مرد ہاکی
ٹیم کے لئے ایک خصوصی طور سے تیار کئے گئے ورلڈ کپ کے کلیکشن کو جمعہ کو پیش کیا گیا جسے برانڈ رنيتج نپور مہاجن اور ڈیزائنر نریندر کمار نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس کلیکشن کو ہاکی کے سابق کھلاڑی اجیت پال سنگھ، اشوک کمار، دھن راج پلئے ، دلیپ تركي، سندیپ سنگھ کی موجودگی میں قومی ٹیم کے کوچ هریندر پال سنگھ اور قومی مرد ٹیم کے کھلاڑیوں نے ظاہر کیا۔