ٹوکیو، 24 جولائی (یواین آئی) اولمپک کھیلوں میں 41 سال کی خشک سالی کوختم کرنے کی پورے ملک کی توقعات پر کھرے اترتے ہوئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ٹوکیواولمپک میں اپنے گروپ اسٹیج مہم میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 3,2 سے شاندارجیت درج کی ہے کانٹے کے اس مقابلے میں ہندوستان نے جارحانہ آغازکیا، مندیپ سنگھ نے نیلکانت شرما کی مددسے تیسرے منٹ میں ہندوستانی کے لئے شروعاتی پنالٹی کارنر حاصل کیا، حالانکہ وہ اسے گول میں تبدیل نہ کرسکے۔
اس درمیان نیوزی لینڈ
نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنرحاصل کیا اورکین رسیل نے اسے گول میں تبدیل کیا، لیکن ہندوستان زیادہ دیرتک پیچھے نہ رہا اورروپندرپال سنگھ نے دسویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کاکھاتہ کھولا، جبکہ ہرمن پریت سنگھ نے 26 ویں اور 33 ویں منٹ میں گوک داغ کر برتری میں اضافہ کیا، لیکن یہ تجربہ کارگول کیپر پی آرشریجیش تھے، جنہوں نے میچ کے آخری لمحات میں نیوزی لینڈ کوبرابری کرنے سے روکنے کے لئے گول پوسٹ میں بہت عمدہ کام کیا اورٹیم کی برتری قائم رکھنے میں مددکی، جس سے میچ ٹیم کے حق میں گیا۔