ٹوکیو، 3اگست (یو این آئی) ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کی ٹوکیو اولمپک میں شاندار مہم منگل کو موجودہ عالمی چیمپئن بیلجیئم کے ہاتھوں پہلے سیمی فائنل میں 2-5کی شکست کے ساتھ رک گئی اور اس شکست کے بعد ہندستانی ٹیم اب کانسہ کے تمغہ کے لئے کھیلے گی ہندستان کے لئے دو گول ہرمن پریت سنگھ نے
ساتویں اور مندیپ سنگھ نے نویں منٹ میں کئے۔
بیلجیئم کے لئے ایلکزنڈر ہینڈرکس نے 19ویں، 49ویں اور 53ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
بلیجیئم نے اس جیت کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا اور جرمنی کے مابین ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا۔