نئی دہلی، 08 جون (یو این آئی) سینئر ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیمیں بدھ کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2021/22 میں حصہ لینے کے لئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے لئے روانہ ہوگئیں۔
سویتا کی قیادت میں خواتین کی ٹیم 11 اور 12
جون کو میزبان بیلجیئم کے خلاف دو میچ کھیلے گی۔
سویتا نے ٹیم کے بیلجیئم روانہ ہونے سے پہلے کہاکہ یقیناً ہم اس دورے پر بہت پرجوش ہیں کیونکہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ نے ہمیں یورپ کی کچھ سرفہرست ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے۔