ایڈیلیڈ، 17 دسمبر (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی (74) کی نصف سنچری اور چتیشور پجارا (43) کی سدھی ہوئی اننگز کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کرکٹ کے پہلے دن جمعرات کو ہندوستانی ٹیم لڑکھڑا گئی اور اس نے دن کا کھیل ختم ہونے تک پہلی اننگز میں 89 اووروں میں چھ وکٹ پر 233 رن بنائے ہندوستان کی جانب سے وراٹ نے 180 گیندوں میں 8 چوکوں کی مدد سے 74 رن اور پجارا نے 160 گیندوں مٰن دو
چوکوں کی مدد سے 43 رن بنائے۔
اسٹمپس تک روی چندرن اشون 17 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 15 اور وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا 25 گیندوں میں ایک چوکے کے سہارے 9 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا، لیکن تیز گیند باز مشیل اسٹارک نے میچ کی دوسری گیند پر اوپنر پرتھوی شا کو بولڈ کیا اور ہندوستان کو پہلا دھچکا دیا۔