ٹوکیو ، 29 جولائی (یو این آئی) ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم نے پول اے کے میچ میں دفاعی اولمپک چیمپین ارجنٹینا کو تین ایک سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہندوستان کی جیت میں ورون کمار نے 43 ویں ، وویک ساگر پرساد نے 58 ویں اور ہرمن پریت سنگھ نے 59 ویں منٹ میں گول کیا جبکہ ارجنٹینا
کا واحد گول میکو کسیلا نے 48 ویں منٹ میں کیا۔
ہندوستان نے پہلے دو کوارٹرز میں بغیر کسی گول کے بعد تیسرے کوارٹر میں برتری حاصل کی جبکہ آخری کوارٹر کے 48 ویں منٹ میں ارجنٹینا نے برابری حاصل کرلی ۔
ہندوستان نے برتری حاصل کرنے کے لئے پورا زور لگایا اور آخری منٹ میں مسلسل دو گول کرکے جیت اپنے نام کرلی۔