کولکاتہ، 26 فروری (یو این آئی) ایشیائی کھیلوں کے برونز میڈلسٹ سمت مکھرجی سمیت دیوبرت مجومدار، جگی شیوداسانی، راجیشور تیواری، کیزاد انکلسسریا اور سندیپ ٹھکرال کو چین کے ہانگزو میں ستمبر میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے برج ایونٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے منتخب کیاگیا ہے۔
برج فیڈریشن
آف انڈیا (بی ایف آئی) کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کو بتایا کہ سابق ہندوستانی بین الاقوامی دیباشیس رائے ہندوستانی ٹیم کے کپتان اورکم کوچ ہوں گے۔
ساتھ ہی بی ایف آئی کے مطابق، اس ہفتے کے شروع میں پونے میں ہوئے سخت ٹرائل کے بعد منتخب ہوئی ٹیم اگلے ماہ اٹلی میں ہونے والی ورلڈ برج چیمپئن شپ میں بھی ملک کی نمائندگی کرے گی۔