: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) ہندوستان کے انڈر 19 اور انڈر 15 لڑکوں اور لڑکیوں نے ساؤتھ ایشین یوتھ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے آخری دن سنگلز اور ڈبلز مقابلوں میں تمام ممکنہ گولڈ میڈل جیتے۔
ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا کے مطابق گولڈ میڈل کے
ساتھ ساتھ سری لنکا کے شہر کینڈی میں کل رات کھیلے گئے میچوں میں ہندوستانی لڑکوں اور لڑکیوں نے سنگلز مقابلوں میں چار چاندی کے تمغے بھی حاصل کیے۔
انڈر 19 لڑکوں کے سنگلز فائنل میں انکور بھٹا چار جی نے جیش مودی کو 11-58-11،11-9-11-6 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔