نئی دہلی، 18 فروری (یو این آئی) 10 مردوں اور سات خواتین پر مشتمل ہندوستان کی باکسنگ ٹیم جمعہ کے روز 18 سے 28 فروری تک منعقد ہونے والے 73 ویں اسٹرینڈجا میموریل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے بلغاریہ کے لئے روانہ ہوگئی باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا، ’’ایک 17 رکنی ہندوستانی باکسنگ دستہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے لیے 73 ویں اسٹرینڈجا
میموریل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گیا ہے، جو یورپ کا سب سے قدیم بین الاقوامی باکسنگ ٹورنامنٹ ہے۔
ہندوستان کی خواتین ٹیم: نیتو (48 کلوگرام)، انامیکا (50 کلوگرام)، نکہت (52 کلوگرام)، شکشا (54 کلوگرام)، مینا رانی (60 کلوگرام)، پروین (63 کلوگرام)، انجلی توشیر (66 کلوگرام)، اروندھتی چودھری (70 کلوگرام)، سویٹی (70 کلوگرام) 75 کلوگرام)، نندنی (81+ کلوگرام)۔