نئی دہلی، 19 فروری (یواین آئی) ہندوستانی باکسروں نے مونٹے نیگرو کے بودوا میں منعقدہ 30 ویں ایڈرایٹک پرل ٹورنامنٹ میں 12 تمغے یقینی کرلئے ہیں۔
2019 ایشیائی نوجوان طلائی تمغہ فاتح بیبی روزیسانا چانو، ونکا اور دیگر خواتین
مکہ بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہ ممکن ہوسکا ہے۔
بیبی چانو (51کلوگرام) اور ونکا (60 کلوگرام) جمعہ کے روز کوارٹرفائنل مقابلے میں شاندار جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچی ہیں اور کم سے کم اپنے کانسہ کے تمغے یقینی کئے۔