دبئی، 4 مارچ (یو این آئی) محمد شامی (تین وکٹ)، ورون چکرورتی اور رویندر جڈیجا (دو- دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 49.3 اوور میں 264 رن پر سمیٹ دیا آج یہاں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
کیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں جیت کے لیے 265 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ہندوستانی ٹیم کوروہت شرما کے طور پر دوسرا جھٹکا لگا ہے- روہت 28 رنز بناکر آوٹ ہوئے- ان سے پہلے گل 8 رن بنا کر آوٹ ہوئے- کریز پر ابھی وراٹ -ایئر کی جوڑی موجود ہے-کوہلی نے ونڈے میں ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اپنے 8 ہزار رن پورے کیے ہیں-