لیڈز ، 28 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کے تیزگیندبازوں کے سامنے چوتھے دن صبح کے سیشن میں ہار مان لی اوراسے تیسرے ٹسٹ کے چوتھے دن سنیچر کے روز اننگز اور 76 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انگلینڈ نے اس جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 1-1 سے
برابری کرلی۔
ہندوستان نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میں 151 رن کی جیت میں جو جذبہ دکھایا وہ لیڈز میں نظر نہیں آیا۔
ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیتنے کے بعد بلے بازی کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم انڈیا پہلے دن 41اوورز میں 78 رن پر سمٹ گئی۔