نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو تھائی لینڈ اوپن سے کھیل کے میدان میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔
سال 2019 کی عالمی چمپئن اور اولمپک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی
سندھونے پچھلی بار اس برس مارچ میں آل انگلینڈ اوپن کے مقابلے میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
سندھو 21 جنوری کو تھائی لینڈ میں شروع ہونے والے تین ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔