ساؤتھمپٹن، 8 جولائی (یو این آئی) ہاردک پانڈیا (51 رن، 4 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 50 رنوں سے شکست دے دی۔
جمعرات کو ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں
ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے سامنے 199 رنوں کا ہدف رکھاتھا جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم صرف 148 رن پرہی آل آؤٹ ہو گئی۔
199 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے اپنے پہلے چار وکٹ صرف 33 رنز پر گنوا دیں۔