دبئی 13 جولائی (یواین آئی) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم پر یہاں ہفتہ کو ہوف میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی-20 مقابلے میں سست اوور ریٹ کے لئے میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔
بین
الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پیر کو اس کی تصدیق کی ہے۔
مقرروقت کو ذہن میں رکھنے کے بعد یہ پایا گیا کہ انگلینڈ کی اننگ کے دوران ہندوستانی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوورکم ڈلا۔