پیرس، 25 جون (یو این آئی) ابھیشیک ورما اور جیوتی سریکھا وینم کی ہندوستانی مکسڈ کمپاؤنڈ ٹیم نے ہفتہ کو یہاں تیر اندازی ورلڈ کپ مرحلہ 3 میں سونے کا تمغہ جیت
لیا۔
گولڈ میڈل کے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے میزبان فرانس کو 152-149 سے شکست دی۔
تیر اندازی ورلڈ کپ میں ہندوستان کا یہ مسلسل دوسرا مکسڈ کمپاؤنڈ میڈل ہے۔