the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 17 جون (یو این آئی) سابق عالمی چیمپیئن ایل سریتا دیوی کو لگتا ہے کہ ہندوستان کے پاس اس مرتبہ 23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں کم از کم چار باکسنگ میڈلز جیتنے کا اچھا امکان ہے۔
سریتا نے یہ بات 'دلی لیٹس پلے' کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہی۔ ہندوستان کے نو باکسروں نے اس بار ٹوکیو کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔
سریتا نے بتایاکہ “اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے پاس بہت اچھا موقع ہے۔ کوالیفائی کرنے والے تمام کھلاڑی کوالیفائنگ کوچز اور معاون عملے کی نگرانی میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔ وزارت



کھیل تمام کھلاڑیوں کو وہ چیزیں فراہم کررہی ہیں جن کی انہیں ضرورت ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ اس بار ہندوستان کے پاس پچھلے ایڈیشنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر مواقع ہیں۔
اولمپکس میں میڈلز کی تعداد کے بارے میں پوچھے جانے پر سریتا نے بتایاکہ میں باکسنگ کے بارے میں پہلے کہوں گی۔ میرے خیال میں ہندوستان اس بار باکسنگ میں کم از کم چار تمغے جیت سکتا ہے کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں کو تربیت کا بہتر ماحول مل گیا ہے۔ ہم تیر اندازی ، ریسلنگ ، شوٹنگ اور بیڈ منٹن میں بھی تمغوں کی توقع کر سکتے ہیں اور ہاکی میں بھی ہندوستان تمغے جیت سکتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.