the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 فروری (یو این آئی) ہندوستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیجنگ میں جمعہ سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں حصہ نہیں لے گا۔
وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز یہاں کہا کہ ہندوستان 4 فروری سے بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اولمپک گیمز کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے اولمپک مشعل ریلے میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایک ایسے سپاہی کومشتعل برداروں میں



شامل کیا ہے ، جو ہندوستان کے ساتھ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستان کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے اس اقدام کی وجہ سے بیجنگ میں ہندوستانی سفارت خانے کا کوئی بھی سفارت کار اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔
دریں اثنا، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ششی شیکھر ویمپتی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ دوردرشن کا ڈی ڈی اسپورٹس چینل بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو ٹیلی کاسٹ نہیں کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.