دبئی، 16 نومبر (یو این آئی) ہندوستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے اگلے چکر میں تین عالمی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا ۔
منگل کو منعقدہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی
آئی) کو آٹھ سالہ دور میں تین مردوں کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی میزبانی سونپی ۔
آئی سی سی بورڈ کے فیصلے کے مطابق بی سی سی آئی 2026 میں سری لنکا کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔