بنگلورو، 11 مارچ (یو این آئی) ہندوستان ہفتہ کو کپتان روہت شرما کے 400ویں بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کے خلاف کلین سویپ کے لئے اترے گا بنگلورو میں اس پنک بال ٹیسٹ میں روہت بڑا ریکارڈ بنائیں گے روہت کا یہ ہندوستان کے لیے 400 واں بین الاقوامی کرکٹ میچ ہوگا روہت اسی کے ساتھ ویراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، سچن
تندولکر اور پانچ دیگرہندوستانیوں کے ایلیٹ کلب میں شامل ہوں گے، جنہوں نے ملک کے لیے 400 یا اس سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔
ہندوستانی کپتان اس فہرست میں شامل ہونے والے نویں ہندوستانی بن جائیں گے۔
2007 میں اپنا ڈیبیو کرنے والے روہت نے ہندوستان کے لیے اب تک 44 ٹیسٹ، 230 ون ڈے اور 125 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔