ابوظہبی، 2 نومبر (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو یہاں افغانستان کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں اپنی شکست کے سلسلے کو روکنے کی کوشش کرے گی تاہم اسے افغانستان کے عالمی معیار کے اسپن باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنا پڑے گا ہندوستان کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو میچوں میں بری طرح شکست ملی تھی
ابوظہبی کے شیخ زایدکرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7.30 بجے شروع ہونے والا سپر 12 مرحلے کا یہ میچ بہت کچھ طے کرے گا۔
اس میچ سے گروپ 2کی صورتحال کسی حد تک واضح ہو جائے گی۔
اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کی ٹورنامنٹ میں آگے جانے کی امیدیں مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی جبکہ افغانستان جیت کے ساتھ ٹاپ ٹو میں برقرار رہے گا۔