سڈنی ، 09 جنوری (یواین آئی) ہندوستان ٹیم اپنے بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 244 رنوں پر سمٹ کر سخت بحران سے دوچار ہوگئی ہے۔
آسٹریلیائی ٹیم کو پہلی اننگز میں 94 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی
اور دوسری اننگز میں اسٹمپ تک دو وکٹ پر 103 رن بنا کر اپنی مجموعی برتری 197پہنچا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
آسٹریلیائی ٹیم نے پہلی اننگز میں 338 رنز بنائے تھے جبکہ ہندوستان نے آج صبح دو وکٹوں پر 96 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا لیکن پوری ٹیم 244 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔