اندور/22ڈسمبر(ایجنسی) اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں آج روہت شرما کی بٹنگنگ پورے شباب پر تھی- انکے دھماکے دار انگیز کی بدولت ٹیم انڈیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کے خلاف 20 اوورس میں 5 وکٹ کے نقصان پر 260
رنوں کا اسکور بنایا.
روہت نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 35 گیندوں پر نصف سنچری بنائی- اسکے ساتھ ہی ٹی 20 میں سب سے تیز سنچری بنانے کے معاملے میں انہیں جنوبی آفریقہ کے ڈیوڈ ملر کے ریکار ڈ کی برابری کی-