2 نومبر (اعتماد) ہندوستان کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ سری لنکا کے 10 بلے باز پویلین لوٹ چکے ہیں۔ سری لنکا ٹیم صرف 55 رن ہی بنا پائی- اور تمام کرکٹر آوٹ ہوگئے-
محمد سراج اور محمد سمیع نے کھیل کا رخ ہی بدل دیا سمیع نے پانچ وکٹ لیے- اور محمد سراج نے 3 وکٹ لیے- بمرا اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملی-
سری لنکا کے پانچ بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ہندوستان کی جانب سے دیے گئے 358 رنز کے ہدف
کا تعاقب کرتے ہوئے بمراہ نے پہلی ہی گیند پر سری لنکا کو جھٹکا دیا۔ اس سے قبل آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے 33ویں میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 357 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دیا۔
کپتان روہت شرما صرف 4 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد ویراٹ کوہلی اور شبمن گل نے مل کر ہندوستان کی اننگز کو سنبھالا۔ تاہم یہ دونوں بلے باز اپنی اپنی سنچریوں سے محروم رہے۔ شبمن گل نے 92 رنز کی اننگز کھیلی، کوہلی نے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔