سنچورین، 29 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے دن بدھ کو اپنی دوسری اننگز میں 174 رن بنائے اور میزبان ٹیم کے لئے 305 رن کا انتہائی مشکل ہدف دیا۔
ہندستان نے پہلی اننگز میں 327
رنز بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 197 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگز میں 130 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔
ہندوستان نے اپنی اننگز کو ایک وکٹ پر 16 رنز تک بڑھایا اور لنچ تک تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنائے۔