نئی دہلی/12جون(ایجنسی) آئی سی سی ورلڈ کپ میچ کو شروع ہوئے 12 دن گذر چکے ہیں، لیکن لوگوں کو سب سے زیادہ ہندوستان اور پاکستان India Vs Pakistan کے درمیان 16 جون کو ہونے والے میچ کا انتظار ہے- اتوار کو ہونے والے میچ کو لیکر دونوں ٹیموں کے ناظرین میں کافی Excitement ہے، حالانکہ 16 جون کو ہونے والے ہند-پاک کرکٹ میچ کو لیکر دونوں ملکوں کے درمیان اشتہاری جنگ ابھی سے شروع ہوچکی ہے- ہند-پاک کے بیچ جاری اس اشتہاری جنگ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا Sania Mirza اعتراض جتایا ہے، ہندوستان اور پاکستان کی طرف ایک دوسرے کا مذاق بنانے پر ثانیہ نے ٹیوٹ کرتے ہوئے اپنا غصہ ظاہر کیا ہے، اشتہاروں کو لیکر کیا گیا ثانیہ کا ٹیوٹ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہا ہے-
16 جون کو ہند-پاک کرکٹ میچ پر بنے قابل اعتراض
اشتہار پر ثانیہ نے ٹیوٹر کے ذریعہ اپنی رائے پیش کی ہے- ثانیہ نے دونوں ملکوں کے اشتہار کی مخالفت کرتے ہوئے ٹیوٹ کیا، جس میں انہوں نے لکھا "سرحد کے دونوں طرف ایسے سنگین اشتہار ، سچ میں، آپ لوگوں کو میچ کی کامنٹری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، خاص کر اس بکواس کی مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہے خاص کر اس بکواس کے ساتھ- اس میچ کی طرف پہلے سے ہی لوگوں کا کافی توجہ ہے- یہ صرف کرکٹ ہے اور اگر آپ کو لتا ہے کہ ان سب سے زیادہ ہے تو اسے حاصل کریں- ثانیہ نے لوگوں سے کہا یہ صرف کرکٹ میچ ہے، اس لیے غلط اشتہار سے اسکی مارکیٹنگ نہ کریں-