لندن، 04 ستمبر (ایجنسی) انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف طے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور جیمز ونس کو ڈراپ کرتے ہوئے Chris Woakes کرس ووکس اور Ollie Pope اولی پوپ کو دوبارہ ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔
right;">
انگلینڈ اور ہندستان کے درمیان سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ 7ستمبر سے اوول میں کھیلا جائے گا جو عظیم انگلش اوپنر ایلسٹر کک کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ہو گا۔
سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرنے والی انگلش ٹیم نے آخری ٹیسٹ کے لیے جیمز ونس کو ٹیم سے ڈراپ کردیا ہے اور کرس ووکس اور اولی پوپ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔