نئی دہلی/13مارچ(ایجنسی) آسٹریلیائی ٹیم نے چہارشنبہ کو دہلی میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں ونڈے میں ہندوستان کو 35 رن سے شکست دے گی، جیت کے ساتھ اس نے پانچ میچوں کی ونڈے سیریز 2-3 سے جیت لی، آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ کے نقصان پر 272 رن بنائے، اسکے جواب میں ٹیم انڈیا نے 50 اوور میں 237 رن پر آل آوٹ ہوگئی.
ہندوستان کے لیے روہت شرما نے 56 رنز بنائے جسکے لیے انہوں نے 89 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکے لگائے، آخر میں بھونیشور کمار نے 46 اور جادھو نے 44 رن بناکر ساتویں وکٹ کے لیے 91 رنوں کی شراکت داری کرکے ہندوستان کی جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے.