نئی دہلی/بنگلور/27فروری(ایجنسی) ہندوستان-آسٹریلیا (India vs Australia) کے درمیان چہارشنبہ (27 فروری) کو دوسرا ٹی 20 میچ کھیلا جا رہا ہے. میزبان ہندوستان نے دو میچوں کی سیریز میں پہلا ٹی 20 میچ ہار چکا ہے، ایسے میں اسے یہ سیریز بچانے کے لیے دوسرا ٹی 20 میچ جتنا ضروری ہے، آسٹریلیا نے ہندوستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں تین وکٹ سے ہرایا تھا، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی.
ہندوستان نے 20 اوورس میں 4 وکٹ کے نقصان پر 190 رن بنائے ہیں، ویراٹ کوہلی 72 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے، انہوں نے 38 گیندوں کی اپنی انگیز میں چھ چھکے اور دو چوکے لگائے، انکے ساتھ کارتک 3 گیند پر 8 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے-
ایم ایس دھونی 40 رن بناکر آوٹ ہوگئے ہیں،انہوں نے 23 گیندوں کی اپنی انگیز میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے-
آسٹریلوی کپتان فنچ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی، ہندوستان نے ٹیم میں تین بدلاؤ کیے، روہت شرما، مینک اور امیش یادو کی جگہ شیکھر دھون، وجے شنکر اور سدھارتھ کو آخری گیارہ میں شامل کیا، وہیں آسٹریلیا نے اس میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی بدلاؤ نہیں کیا.