جوہانسبرگ، 03 جنوری (یو این آئی) ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن پیر کو خراب شروعات کرتے ہوئے لنچ تک تین وکٹوں کے نقصان پر 53 رن بنائے۔
زخمی وراٹ کوہلی کی جگہ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے والے لوکیش راہل نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ذمہ داری سے کھیلتے
ہوئے 74 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 17 رنز بنائے جب کہ ہنوما وہاری بارہ گیندوں میں چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے تیز گیند بازوں کی کسی ہوئی گیند بازی کی بدولت ہندوستانی ٹیم دباؤ میں دکھی اور اس کے نتیجے میں ٹاپ تھری بلے باز مینک اگروال، چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے کے وکٹ گنوادیئے۔