سنچورین، 30 دسمبر (یو این آئی) تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور محمد سمیع کے تین تین وکٹ، محمد سراج اور آف اسپنر روی چندرن اشون کے دو دو وکٹ کی بدولت ہندوستان نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن جنوبی افریقہ کو شکست دے دی جمعرات کو 113 رن سے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی سنچورین میں ہندوستانی ٹیم نے تاریخ
رقم کردی وہ اس گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ کو شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔
بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں 174 رن بنائے اور میزبان ٹیم کے سامنے 305 رن کا انتہائی مشکل ہدف رکھا۔
ہندوستان نے پہلی اننگ میں 327 رن بنائے تھے اور جنوبی افریقہ کو 197 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد پہلی اننگ میں 130 رن کی اہم سبقت حاصل کر لی تھی۔