نئی دہلی/31جنوری(ایجنسی) ہند-اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ونڈے میچ ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہندوستانی گیندبازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایک بار پھر ٹیم کے ساتھ ساتھ شائقین کی نگاہیں گیند بازوں پر جمی ہیں۔
style="font-family: " jameel="" noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">جنوبی افریقہ کے دورے پر ہندوستانی گیند بازوں کی کارکردگی اب تک نہایت ہی عمدہ رہی ہے۔ اس دورے پر گیند بازوں نے تینوں ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کے بیس بیس وکٹ حاصل کیے ہیں حالانکہ بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان کو سیریز میں دو ۔ ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔