جوہانسبرگ/26جنوری(ایجنسی) ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچ ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ جوہینبرگ کے ونڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے. ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا اپنی پہلی اننگز میں 187 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی، جس کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے بھی ساؤتھ افریقہ کو 194 رنوں پر ڈھیر کردیا.
پہلی اننگز کی بنیاد پر، افریقہ نے 7 رنز کا اضافہ حاصل ہوا، لیکن
دوسری انگیز میں ٹیم انڈیا نے اپنی سبھی وکٹ گنوا کر 247 رن بنائے اور ساؤتھ افریقہ کے سامنے جیت کے لیے 241 رنوں کا ہدف رکھا، ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے 1 وکٹ گنوا کر 17 رن بنائے،
اجنکیا رہانے (48)، کپتان وراٹ کوہلی (41)، بھونیشور کمار (33) اور محمد سمیع (27) کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جمعہ کو اپنی دوسری اننگز میں 247 رنز بناکر میزبان جنوبی افریقہ کو 241 رنز کا ہدف دہا۔