: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کولمبو/15مارچ(ایجنسی) آخرکار کپتان روہت شرماطویل عرصہ کے بعد اپنے فارم میں لوٹ ہی آئے۔آج ان کی 89رنوں کی دھماکہ دار اننگ کی بدولت ہندوستان بنگلہ دیش کو 17رنوں شکست دے کر سہ رخی ٹونٹی ٹونٹی سیریز کے خطابی مقابلہ میں داخل ہوگیا۔ ہندوستان نے تین وکٹ پر 176رنوں کا چیلنج بھرا اسکور بنانے کے بعد بنگلہ دیش کو چھ وکٹ پر 159رنوں پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی وہ
فائنل میں پہنچ گیا۔فائنل کی دوسری ٹیم کافیصلہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین آخری لیگ میچ سے ہوگا۔
ٹیم انڈیا کی جیت کے ہیرو ہٹ مین روہت شرما جو گزشتہ کافی عرصہ سے بلے سے جد و جہد کررہے تھے۔ انہوں نے اپنی طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61گیندوں پر 89رن کی اننگ میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ روہت شرمانے بائیں ہاتھ کے بلے باز سریش رینا(47)کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 9.2 اوور میں102رن کی ساجھے داری نبھائی۔ روہت ہندوستانی اننگ کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔