ممبئی، یکم جولائی (یو این آئی) سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ہندوستانی ٹیم کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل میں ہوئی شکست کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم، ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کم بلے بازوں کے ساتھ میدان اتری عرفان نے
جمعرات کو اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ’فالو دی بلوز’ میں کہا،’میں نے ڈبلیو ٹی سی فائنل سے پہلے ہی اس بارے میں بات کی تھی۔
مجھے لگتا ہے کہ ٹیم میں مزید ایک بلے باز ہونا چاہیے تھا۔
ہمارے پاس کوالٹی تیز گیندباز آل راؤنڈر نہیں ہے، جو نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔