کولکتہ ، یکم جون (یو این آئی) ہندوستان کے سابق کپتان سور و گنگولی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں کی تیاری کے لئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں جارحانہ
انداز اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے گنگولی نے ہفتہ کو کہا کہ " ہمیں امید ہے کہ ٹیم اپنی بہترین کار کردگی پیش کرے گی۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو آزادی سے کھیلنے کا مشورہ دیا اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھکے مارنے کی اہمیت پر زور دیا-