مسقط، 30 جنوری (یو این آئی) عمان میں جاری ایف آئی ایچ ہاکی 5ایس مینز ورلڈ کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کو نیدرلینڈ کے ہاتھوں 4-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا جس کا فائدہ
بھی اسے ملا جب میچ کے ابتدائی منٹ میں ہی محمد راحیل نے شاندار فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا۔ تاہم ہندوستان کی یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور نیدر لینڈ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے سینڈ رڈی و جن کے چوتھے منٹ میں گول سے میچ برابر ہو گیا۔