ایمسٹیلوین، 8 جولائی (یو این آئی) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کو جمعہ کو ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ اس شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم اب 10 جولائی کو کراس اوور میچ میں اسپین سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم 13 جولائی کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے کے مد مقابل ہوگی نیوزی لینڈ نے پول بی کے میچ میں
ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت کے متلاشی ہندوستانی ٹیم کو 4-3 سے شکست دی۔
ہندوستان کی جانب سے وندنا کٹاریہ نے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے فوراً بعد اولیویا میری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
دوسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ٹیس جاپ نے ایک بار پھر گیند کو گول میں پہنچاکر نیوزی لینڈ کو 2-1 کی برتری دلا دی۔